ادھار کی رقم واپس مانگنے پر بہنوئی نے سالے کو ’اغوا‘ کرکے قتل کردیا

شیخوپورہ(پاکستان امیج)شیخوپورہ میں 3 لاکھ روپے ادھار کے معاملے پر بہنوئی نے اپنے سالے کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ 8 روز قبل اغوا کیے جانے والے نوجوان فہد کی لاش بہنوئی کے گھر کے صحن سے برآمد ہوئی۔دوران تفتیش بہنوئی علی تنویر نے قتل کا اعتراف کیا اور اس کی شناخت پر اس کے گھر کے صحن سے نوجوان فہد کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم علی تنویر نے اپنے برادر نسبتی کو ادھار کے 3 لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق اغوا کا مقدمہ 27 ستمبر کو اس کی والدہ کی مدعیت میں داماد علی تنویر، بیٹی زہرہ بی بی ،کاشف علی اور دیگر 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *