‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان ہندی فلموں کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو سرپرائز دینے کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں اداکار ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی ایک خصوصی قسط میں نظر آئیں گے جو امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر نشر کی جائے گی۔

چینل کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں دکھایا گیا کہ عامر خان اور جنید خان نے شو میں سرپرائز انٹری دی اور امیتابھ بچن کے ساتھ پرانی یادوں کا تذکرہ کیا جبکہ شو میں ہنسی مذاق اور دلچسپ گفتگو بھی دیکھنے کو ملے گی۔

یہ خصوصی قسط 11 اکتوبر کو امیتابھ بچن کی سالگرہ پر نشر کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *