معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے جس میں وہ چہرے پہچاننے کی صلاحیت سے محروم ہو رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں اُشنا نے بتایا کہ وہ ’پراسوپیگنوسیا‘ نامی بیماری کا شکار ہیں جسے چہرے کا اندھا پن بھی کہا جاتا ہے۔اُشنا شاہ نے لکھا کہ یہ بیماری ان کے لیے ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے اور وہ اکثر لوگوں کے چہرے پہچاننے میں دشواری محسوس کرتی ہیں، جو کبھی ان کے لیے ایک مذاق کی بات ہوتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ کر رہی ہیں تاکہ لوگ ان کی حالت کو سمجھ سکیں اور بدگمانی کا شکار نہ ہوں۔ اداکارہ نے معاشرے میں پراسوپیگنوسیا کی آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری کافی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے، اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں جو اس مرض کا شکار ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *