محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد یوسف نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کااعلان کرتا ہوں، اس ناقابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا ایک بہت بڑااعزاز رہا ہے،محمد یوسف کاکہناتھا کہ اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ ہمارے کھلاڑی فتح اور عظمت کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *