سولر پینل کی قیمت میں کمی ، فی واٹ کتنی ہو گئی ؟ جانئے

لاہور (پاکستان امیج)سولر پینلز کی نچلی پرواز ختم نہ ہوئی اور فی واٹ قیمت مزید کم ہو کر 28 روپے کی نئی نچلی سطح پر آگئی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کراچی میں سولر پینلز نمائش میں اسٹالز زائد ہیں جبکہ خریداروں کا بھی رش ہے، کیوں کہ سولر پینلز کی قیمت مختلف وجوہات کے سبب محض ایک سال میں فی واٹ 28 روپے تک گر گئی ہے، لوکل سپلائرز مزید قیمت گرنے کی تاک میں ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز امپورٹ ہوئے۔یعنی دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کی 22 ہزار میگاواٹ بجلی کے مقابلے 30 سے 35 فیصد بجلی۔

اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا ۔اگر ٹیئر ون سولر پینلز کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خیال رکھیں تو سولر بجلی کا نظام زیادہ عرصے تک چل سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *