اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس باباسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی کی منظورر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی کی منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار جو ان ججوں میں سے ایک تھے جنہوں نے عدالتی امور میں انٹیلی جنس آپریٹو کی مداخلت پر چیف جسٹس کو خط لکھا تھا، موسم گرما کے بعد اپنی ذمہ داریاں بحال کرنے کے فوراً بعد ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چھٹی کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق کو درخواست پیش کی، انہوں نے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا، جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک کی چھٹی منظور کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار 30 ستمبر سے ایک ماہ کے لیے چھٹی پر ہوں گے۔

اگرچہ نوٹیفکیشن میں 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک ایک ماہ کی چھٹی کا ذکر کیا گیا مگریہ قابل توسیع چھٹی ہے اور اسے دسمبر تک بڑھایاجا سکتا ہے۔

جسٹس بابر ستار کی عدالت سے کیسز کی سماعتیں ایک ماہ تک ملتوی کردی گئیں، موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ جسٹس بابر ستار کیسز کی سماعتیں کرتے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *