پی آئی اے کی نیلامی کا معاملہ، اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پاکستان امیج) نجکاری کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی نیلامی کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر کر دی گئی ہے جبکہ معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر ہے ۔کمیشن کے مطابق نیلامی کیلئے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر تک جمع کروانی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *