شاہ رٰخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کیا نصیحت کی تھی ؟ اداکارہ نے انکشاف کر دیا

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملنے والی نصیحت کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سوال و جواب سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

ایک بھارتی مداح نے ماہرہ سے سوال کیا کہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے کیا سیکھا؟ اس پر ماہرہ نے جواب دیا، ’زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔‘

ایک اور سوال میں، ماہرہ خان سے ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا لگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *