190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

راولپنڈی(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
سما ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،وکلا نے استدعا کی کہ عثمان گل کو ڈینگی ہوگیا، سماعت ملتوی کی جائے۔

نیب وکلا نے کہاکہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے 4وکلا کے وکالت نامے ہیں،سلمان صفدر، خالد یوسف اور مشال یوسفزئی بھی وکیل ہیں،عثمان گل بیمار ہیں تو دیگر کوبلاکر گواہ پر جرح کرائی جائے،وکلا صفائی ہائیکورٹ سے خود کارروائی چلانے کا آرڈر لائے ہیں،اب جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت میں تاخیر کی جارہی ہے،عدالت نے ہدایت کی آخری موقع دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں،بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *