سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کیوں کیا گیا ؟ وجہ جانیے

سوات (پاکستان امیج) خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں پر ہوئے حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انگلینڈ کے ایک جوڑے کو لنڈا کے چیک پوسٹ پر روکا گیا، دونوں میاں بیوی سوات میں سیر و تفریح کیلئے آرہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔قافلے سے سیکیورٹی سکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی اس دھماکہ خیز مواد کی زد میں آئی اور 1 پولیس اہلکار جاں بحق 3 زخمی ہوئے، جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *