بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ ودیگر کو نوٹسز جاری ،جواب طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ودیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد و دیگر کونوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *