چیئرمین ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست پروزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے وفاق اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو بھی نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے فریقین سے یکم اکتوبر جواب طلب کرلیا۔

اسلامیہ کالج پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، حکمنامے کے مطابق پٹیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 7اگست کے نوٹیفکیشن میں چیئرمین ای ایچ ای سی کی دوبارہ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا،ایچ ای سی آرڈیننس سیکشن 65کے تحت ڈاکٹر مختار کو ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین تعینات کا گیا،پٹیشنر کے وکیل کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کو دوبارہ اسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *