لاہور(پاکستان امیج)بے قابو مہنگائی نے سفر بھی مشکل بنا دیا، مسافر پھٹ پڑے،پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرائے 15سے 20فیصد تک بڑھا دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں چار سو روپے تک اضافہ کر دیاگیا،لاہور سے کراچی کا کرایہ 6600سے بڑھا کر 7ہزار روپے مقرر کر دیا گیا،لاہور سے بھکرکا کرایہ 2250سے بڑھ کر 2350روپے ہو گیا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 40سے بڑھا کر 50روپے مقررکر دیاگیا،گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10کلو میٹر پر 200روپے کااضافہ کر دیاگیا۔
Pakistan Image