راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(پاکستان امیج) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نادر خان نے درانتی کے وار سے اپنے بھائی جاوید کو قتل کیا تھا۔واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لا کر گرفتار کیا گیا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *