اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اور ہراساں کرنے والے وفاقی پولیس کے تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سروس سے ڈس مس ہونے والوں میں کانسٹیبل اسفند ایاز، کانسٹیبل نایاب اور سمیع اللہ شامل ہیں ۔ ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ پولیس اہلکاروں نے میاں بیوی کو روک کر نکاح نامہ طلب کیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون شوہر کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر جارہی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے روک کر نکاح نامہ طلب کیا، خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نےمیرےشوہر کو دور بھیج کر میرا موبائل بھی چھینا۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جنسی طورپرحراساں بھی کیا اور کال کرکے ملنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے، نمبر نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *