بلاول اور محسن نقوی ایک ہی مسودے پر مولانا سے بات کررہے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان امیج)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور محسن نقوی ایک ہی مسودے پر مولانا فضل الرحمان سے بات کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی آئینی ترامیم کے حوالے سے ڈرافٹ پر کام کررہے ہیں اور حکومت کے پاس بھی ایک مسودہ ہے، تینوں مسودوں پر مذاکرات ہوں گے اور متفقہ مسودہ بنایا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے ملٹری کورٹ ٹرائل کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
مقبوضہ کشمیر کے الیکشنز پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد جیت سکتا ہے، امید ہے کہ کانگریس اپنے وعدے کے مطابق آرٹیکل 370 اور 35-اے بحال کر سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *