گنڈاپور کسی افغان صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں: گورنر کے پی کا علی امین پر وار

پشاور(پاکستان امیج)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی کے نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سے شروع میں، میں نے مثبت بات کی لیکن انہوں نے فائدہ ا±ٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پربیٹھا ہوں، آئین کےخلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر صوبے کے امن وترقی کے لئے کوئی بھی کام کرے گا تو اس کاساتھ دوں گا۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے، علی امین وزیراعلیٰ کے پی نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔
فیصل کریم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لےکرپھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *