نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

کراچی (پاکستان امیج) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7 اے کے رہائشی نوجوان کی گھر سے گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ زین علی ولد علی باقر کے نام سے کی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بے روزگاری کے باعث خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کرانے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *