پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے مینار پاکستان جلسہ کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (پاکستان امیج)تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان جلسے سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عدالت سے جلسے کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی گئی اور جلسے کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، تمام رہنماوں ٹکٹ ہولڈرز اور سرگرم کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، لاہور کے ہر حلقے میں جلسے کے حوالے سے بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ ہو گیاہے ۔

مقامی قیادت نے جلسے کے حوالے سے عوام کو متحرک کرنے کیلئے حکمت عملی تیارکر لی گئی ہے اور شہر کے مختلف حلقوں میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں کی میٹنگز جاری ہیں۔مینار پاکستان جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم کا بھی آغاز کر دیا گیاہے ، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کل لاہور جلسے سے متعلق اہم پیغام دے گی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *