کراچی سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

کراچی(پاکستان امیج)کراچی میں سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول صبح 7 بجے اپنی موٹر سائیکل پر کام پر جانے کیلئے نکلا تھا، مقتول کے پاس اپنا لائسنس یافتہ پستول اور موٹر سائیکل تھی، جہاں سے لاش ملی وہاں نہ مقتول کی موٹر سائیکل تھی اور نہ ہی اس کی پستول موجود تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو کہیں اور قتل کر کے لاش مذکورہ جگہ پھینکی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *