عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پاکستان امیج)عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

شنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست مرزا واحد رفیق نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ سکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے،پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے،پی ٹی آئی کے 8ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کیخلاف زبان استعمال کی گئی ،پی ٹی آئی لیڈرشپ ایک بار پھر جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کر سکتی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی لیڈرشپ کی عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *