لاہور (پاکستان امیج) لاہور اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کالی گھٹاوں نے آج لاہور کی فضاوں پر قبضہ جما لیا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم مزید خوشگوار کر دیا اور مینہ برسا تو لاہوریوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا جنہیں گرمی سے چھٹکارا مل گیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار مشرقی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونحوا کے بعض مقامات پر بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Pakistan Image