ممبئی(پاکستان امیج)بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پروموں میں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں رہا۔
دوران پرومو اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر اداکارہ تصیح کرتے ہوئے اپنا نام درست کرتی ہیں اور پورا نام لیتی ہیں کہ ‘عالیہ بھٹ کپور’۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کہ رنبیر اور عالیہ میں کئی سال تک گہری دوستی رہی اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے جب کہ عالیہ کئی تقریبات میں رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں۔رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے۔
Pakistan Image