کراچی:ایک ہی دن منکی پاکس کے تین کیس سامنے آگئے

کراچی (پاکستان امیج)کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں منکی پاکس کے 3مشتبہ کیس سامنے آگئے۔ جدہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔
مسافروں میں دو مردوں سمیت ایک خاتون بھی شامل ہے۔جدہ سے آنے والی 32 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جبکہ 18 سالہ نوجوان منکی پاکس کی علامت کے ساتھ دبئی سے کراچی پہنچا ہے۔
اسی طرح منکی پاکس میں مبتلا 42 سالہ مسافر سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا ہے۔تینوں مریضوں کو انفیکشن ڈیزیز سینٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو ہسپتال کے کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *