اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ، مصباح الحق پاکستان کے کپتان مقرر

کراچی(پاکستان امیج) کراچی میں ہونے والے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان اوور 40 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ فواد اعجاز خان کے مطابق 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تجربہ کار سابق کپتان مصباح الحق پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سٹار کرکٹر شاہد آفریدی، حسن رضا اور محمد سمیع بھی شامل ہیں۔فواد اعجاز نے مزید بتایا کہ سابق فاسٹ بولر جلال الدین کو اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کوچ جبکہ اعظم خان کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 19 ستمبر کو امریکا کیخلاف میچ کے ساتھ کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *