اداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر الجھن میں پڑگئیں

کراچی(پاکستان امیج)معروف مزاحیہ ڈرامے بُلبلے سے شہرت حاصل اداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر الجھن میں پڑگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ہم شکل کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

عائشہ عمر نے ویڈیو دیکھنے کے بعد انسٹا اسٹوری پر سوال کیا کہ کسی نے مجھے ایک ویڈیو پر ٹیگ کیا تھا، ایک لمحے تو ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئی تھی کہ کہیں یہ میں تو نہیں۔

اداکارہ نے پوچھا کیا یہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے تیار کردہ اے آئی ویڈیو ہے یا کوئی واقعی میرا ہم شکل ہے۔

دوسری جانب ویڈیو دیکھ کر مداح عائشہ عمر کے نامناسب لباس میں ڈانس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *