علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج )عدالت نے علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، جس میں علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔

دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *