بجلی چوری روکنے کا مشن، وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(پاکستان امیج)ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے میں ناکام ہو گئیں،حکومت نے بجلی چوری کیخلاف کارروائی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کا حکم دےدیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے رینجرز کی مدد مانگی تھی،وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں، میپکو کی معاونت کیلئے رینجرز تعینات کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز تعیناتی کا مقسد بجلی چوری کیخلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے،رینجرز کی تعیناتی کا خاتمہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *