ممبئی (پاکستان امیج) سپر سٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان ‘ٹائیگر ورسز پٹھان’ نامی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں اسٹارز کو نئی فلم کی اسکرپٹ پچھلے ماہ سنایا جاچکا ہے، رواں برس نومبر سے فلم کی تیاری شروع ہوجائے گی جبکہ 2024 کے مارچ سے شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔’ٹائیگر ورسز پٹھان’ کی اسکرپٹ کو شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کی رضامندی سے منظور کیا گیا ہے۔ اس فلم کو سنیما انڈسٹری کیلئے ابھی سے سنگ میل کہا جا رہا ہے کیونکہ ‘کرن ارجن’ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان اور شاہ رخ کسی میگا فلم کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔
Pakistan Image