کرینہ نے جسم کے اہم حصے کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے انکارکر دیا لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

ممبئی (پاکستان امیج )بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بڑھتی عمر کے باوجود جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کی وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ شروع سے ہی مجھے اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہا ہےاور میں جانتی تھی مجھے اسی بنا پر کام ملے گا، میں نے اپنا خیال رکھا، اپنے آپ کو فٹ رکھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ بہترین وقت گزارتی ہوں، ان کے لیے اچھے اچھے کھانے پکاتی ہوں، مجھے ورک آؤٹ کرنا بھی پسند ہے۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ عمر خوبصورتی کا ایک حصہ ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان کو ہمیشہ جوان نظر آنا چاہیے یا خوبصورتی جوان دکھنے میں ہی ہے، آپ جس عمر کے ہیں آپ کو اسی کو انجوائے کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری عمر 44 برس ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت ہے، میرے شوہر کو میں ایسے ہی اچھی اور خوبصورت لگتی ہوں۔

کرینہ نے بتایا کہ دوست مجھے کہتے ہیں میں خوبصورت نظر آتی ہیں، ساتھ ہی مجھے فلمز کی آفرز بھی آرہی ہیں، میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جو میری عمر کے لحاظ سے ٹھیک ہوں، چاہتی ہوں مداح مجھے ویسے دیکھیں جیسی میں ہوں، اور اسی کو سراہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *