تحریک انصاف نے کل کااحتجاج موخر کردیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف نے کل کااحتجاج موخر کردیا اورلاہور میں 21تاریخ کو جلسہ ہر صورت کرنے کااعلان کیا ہے، سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ احتجاج موخر کرکے 21ستمبر کے جلسے پر توجہ دیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے بہت طویل ملاقات ہوئی،بانی پی ٹی آئی کا قوم کیلئے ایک ہی پیغام ہے،بانی پی ٹی آئی کا قوم کو پیغام ہے کہ ملک میں کوئی قانون نہیں،ہم سب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں،ریاست ایک آئینی ترمیم پر دباؤ ڈالنے کیلئے لوگوں کی بیٹیوں کو اغوا کررہی ہے،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہامستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے،جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ترقی اور سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی،ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ باہر نکل کر آواز بلند کرے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *