عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(پاکستان امیج ) خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ملک کے کونے کونے میں جلسے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، جعلی وزراءبڑھکیں نہ ماریں، جلسہ و جلوس ہمارا آئینی حق ہے، جہاں بھی چاہیں، جلسہ و جلوس کریں گے۔
ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، پارلیمنٹ کا تقدس بھی اب پی ٹی آئی بحال کرے گی، جعلی حکومت سے ملک کے مقدس پارلیمنٹ کی بے توقیری کا پورا حساب لیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *