روہت شیٹھی نے ریلیز سے قبل ‘ سنگھم اگین’ کا کلائمکس بدل ڈالا

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ فلم میکر روہت شیٹھی نے اپنی مشہور فلم سیریز سنگھم کی نئی فلم سنگھم اگین کا کلائمکس تبدیل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے فلم سنگھم اگین کی نمائش سے 2 ماہ قبل کلائمکس کے ایکشن سینز کو مزید جاندار اور بھرپوربنانے کے لیے مزید سینز کا اضافہ کیا ہے۔ کلائمکس میں شامل کیے گئے اضافی مناظر کی شوٹنگ ممبئی کی ایک سگریٹ بنانے والی فیکٹری میں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی نے کلائمکس نے نئے مناظر میں 500 لوگوں کو جمع کیا کیونکہ ایکشن سین میں بڑا ہجوم دکھانا تھا۔ فلم سنگھم اگین کی کاسٹ میں اجے دیوگن، کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ دپیکا پڈکون،اکشے کمار، رنویرسنگھ اور ٹائیگر شیروف سمیت دیگر بالی وواسٹارز نے فلم میں اسپشل انٹری دی ہے۔ سنگھم اگین یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *