پشاور؛پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا

پشاور(پاکستان امیج)پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا،پارلیمانی پارٹی اجلاس صوبائی اسمبلی اجلاس سے قبل ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ممبران کو لازمی شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے کہاکہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے معاملے پر لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی حکومت کیخلاف اہم فیصلوں کاامکان ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اسمبلی اجلاس میں شرکت کا بھی امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *