لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث زمان خان کی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا، کپتان بابر اعظم ورلڈکپ سکواڈ پر سلیکشن کمیٹی سے اہم مشاورت کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی کی لاہور میں ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورت ہوچکی ہے۔ ایشیا کپ میں حصہ لینے والے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، نسیم شاہ اگر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو چار فاسٹ بولرز کے نام مشاورت کے لیے موجود ہیں، زمان خان، حسن علی، محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
Pakistan Image