کراچی (پاکستان امیج )کراچی کے علاقے کورنگی میں شہریوں کی فائرنگ اور تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو کورنگی کے علاقے میں شہری سے لوٹ مار کررہے تھے جس دوران شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ علاقہ مکینوں نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان پرتشددکیا اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے 2 مبینہ ڈاکوہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوو¿ں کی ہلاکت پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image