اسرائیل نے عمران خان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (پاکستان امیج)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90ء کی دہائی سے جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نے ایک یہودی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، اسارئیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل نے ان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی غزہ کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، یہ آج بھی ان کے خلاف بیان نہیں دیتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *