کوشش کریں گے کہ سردار اخترمینگل کی ناراضی ختم کریں : رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پاکستان امیج ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی وفد کے ہمراہ بی این پی رہنما سردار اختر مینگل سے ملاقات جاری ہے۔
ن لیگ کا وفد اختر مینگل سے ملاقات کے لئے پارلیمنٹ لاجز پہنچا ہے جہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ، ملاقات میں رانا ثناء اللہ، خالد مگسی، اعجازجاکھرانی ،جمال مینگل سمیت دیگر شریک ہیں۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی و دیگر نے سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
اس حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل ہمارے بھائی اور سینئرسیاستدان ہیں، مینگل کی بلوچستان میں بہت اہمیت ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ سردار اخترمینگل کا استعفیٰ ہمارے لئے بھی سرپرائز تھا، کوشش کریں گے کہ ان کی ناراضی ختم کریں اور ساتھ لے کرچلیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بی این پی رہنما سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ میں آج استعفی ٰکا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرسکا65 ہزار لوگ مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔
سردار اختر مینگل کاکہنا تھا کہ خود اس ریاست سے، اداروں سے اور سیاسی جماعتوں سے میں مایوس ہو چکا ہوں، محمود خان اچکزئی اس امید سے ہیں کہ شاید ان کو اس پارلیمنٹ سے ان کو کچھ ملے گا، ہم نے اس ملک کے ہر ادارے کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن ہماری بات نہ سنی گئی۔واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *