اسلام آباد(پاکستان امیج)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق زاہد خان کاکہناتھا کہ ایک نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کررہے تھے،بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کہیں نہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں،موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا،زاہد خان نے کہاکہ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔
Pakistan Image