توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجوتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نےالتواء کی استدعا کر دی ، نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ گزشتہ روز فواد چودھری نے 19 ستمبر تک کیس کے التوا کی درخواست دی تھی،جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ وہ کیس الگ ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس الگ ہے، نعیم پنجوتھ نے کہا کہ مختلف کیسز میں مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینی چاہئے تھی۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا تھے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے آرڈرزکے مطابق بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکتے ہیں ۔

نعیم پنجوتھ نے عدالت میں کہا کہ جیل حکام کے مطابق ویڈیو لنک کی سہولت موجود نہیں، الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *