پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا پنجاب میں سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی پی کی نمائندگی حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی نے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔پی پی رہنماوں نے عوام کی ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازکے اقدامات کو سراہا۔
رہنماو¿ں کا کہناتھاکہ عوام کو سولر سسٹم کی فراہمی میں اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا ، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان اور آئی ٹی کے فروغ کے لئے بھی تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر وزیراعلیٰ اور ن لیگ کے مشکور ہیں ،رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے سے ہی عوام کو اتحادی حکومت کے ثمرات ملیں گے۔
اس کے علاوہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں جبکہ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، عوامی ایشوز کو مل کرحل کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *