کراچی کی عدالت نے بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے والے شوہر کو سخت سزا سنا دی

کراچی (پاکستان امیج )جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے اور بلیک میل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال کی قید کی سزا اور 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ۔

پراسیکیوشن کے مطابق متاثر ہ خاتون کے بھائی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی کہ ملزم فیضان نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اس کے بھائی کو بذریعہ سوشل میڈیا بھیجیں اور بلیک میل کیا، ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کے موبائل فون کا غلط استعمال کیا گیا، عدالت نے کہا کہ ملزم نے اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا ثبو ت پیش نہیں کیا ، ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغدار کیا، ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی جاتی ہے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید اور 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *