اسلام آباد(پاکستان امیج)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے ججز کے تعداد بڑھانے کے حوالے سے بل مؤخر کردیا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق ایوان میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17ہے، آبادی 25کروڑ ہو چکی ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پہلے انگریز جج بحری جہازوں پر انگلستان جاتے تھے، اس لیے سپریم کورٹ 60دن کی 2 چھٹیاں کرتی تھی،اب یہ چھٹیاں کم ہونی چاہئیں۔
وزیر قانون نے کہاکہ حکومت نے فی الحال ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا، اس معاملے کو تفصیل سے دیکھ کر فیصلہ کر لیں گے،جس پر سپیکر نے بل کو فی الحال مؤخر کردیا۔
Pakistan Image