سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہناتھا کہ یہ بات میں نے کسی کو نہیں بتائی آج ابھی اس پریس کانفرنس میں بتا رہاہوں ، میں آج قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر تاہوں کیونکہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر سکا،

محمود خان اچکزئی کے ساتھ پارلیمنٹ کے ڈائس پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ میرا اعتماد اس نظام سے اٹھ گیاہے ، میرا اعتماد ان لوگوں سے اٹھ گیاہے ، پہلے جو لوگ ہم سے بیٹھ کر بات کرتے تھے ، ہمیں سنتے تھے ، بلوچستان کے مسائل پر بات کرتے تھے ، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی بات کرتے تھے ، اب نہ کوئی بات کر رہاہے اور نہ ہی ہماری کوئی بات سن رہاہے ، نہ ہی کوئی بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے ، میں اس نظام سے مایوس ہو گیاہوں ، اس لیے آج استعفیٰ دیتاہوں اور واپس اپنے حلقے کے لوگوں میں بیٹھوں گا ، کم از کم ان کو اپنا منہ دکھا سکوں گا کہ اگر میں ان کیلئے کچھ کر نہیں سکا تو میں ان لوگوں کے درمیان نہیں بیٹھا جو ان کیلئے کچھ نہیں کر رہے بلکہ صرف سیاست کر رہے ہیں، ،

سردار اخترمینگل نے بلوچستان کے مسائل کا الزام ،عدلیہ ، اسٹبلمشنٹ ، نظام ، پارلیمنٹ پر عائد کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی لوگ قتل ہو رہے ہیں ، چاہے وہ بلوچی ، پنجابی یا سندھی ہیں، ان سب کا قاتل یہ نظام ہے ، یہ ناانصافی کا نظام ہے جو بلوچستان میں چل رہاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *