مہنگائی کا بوجھ کم ہورہا ، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوسکتا ہے : وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہئے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کئے جارہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اوربہتری لانی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم نے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، یہ سفر طویل اور مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، ہمیں سمگلنگ کا خاتمہ کرنا ہے اور معیشت میں استحکام لانا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *