’جیسے کیپٹن صفدر اور جاوید لطیف کو نظر انداز کیا ہمیں بھی کردیں‘ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کر وا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی معافی مانگ چکا جیسے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور جاوید لطیف کو نظر انداز کیا ہمیں بھی کردیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور توہین الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے نے کہا کہ پہلے بھی معافی مانگ لی تھی جیسے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور جاوید لطیف کو نظرانداز کیا ہمیں بھی کردیں، ہم بھی آپ کے اپنے ہیں، ہمارے لیے بھی دل بڑا کر دیں، میں کمیشن کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں۔

اس پر الیکشن کمیشن کے سربراہ نثاردرانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے جواب پر فیصلہ کردیں گے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *