سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد سویڈن کی خاتون نے سوات کے نوجوان سے شادی کرلی

سوات (پاکستان امیج) سوشل میڈیا پردوستی کے بعد ایک اورغیر ملکی خاتون پاکستان پہنچ گئیں، سویڈن کی 44 سالہ خاتون 23 سالہ احمد شاہ کی محبت میں سوات پہنچی ہیں ، یانتاسات تنیارات نامی خاتون نے چارباغ کے احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق سویڈش خاتون یانتاسات تنیارات نے باقاعدہ طورپر اسلام بھی قبول کرلیا۔ احمد شاہ اور سویڈن خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق سویڈش خاتون 3 مہینے کے وزٹ ویزے پر پاکستانی آئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی خواتین کی آمد اور ان کی شادیاں کرنے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ جولائی میں 4 غیرملکی خواتین نے پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر نوجوانوں سے شادیاں کی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *