عام انتخابات کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب کر لی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج )الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ عام انتخابات کیلئے ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے اور الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر لگائے گئے کیمروں کی فوٹیجز جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

“جنگ ” نے خبر رساں ادارے “آئی این پی” کے حوالے سے بتایا کہ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کس ڈپٹی کمشنر( ڈی سی) نے فوٹیجز فراہم کیں اور کس نے نہیں؟ جن پولنگ اسٹیشنز کے کیمروں کی فوٹیجز نہ ہوں ان کی تفصیل بھیجی جائے۔ طے شدہ پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دینا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *