راولپنڈی (پاکستان امیج)احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16ستمبر تک توسیع کردی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا اور خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے،ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جا سکتے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے نیا ریفرنس پہلے سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں،احتساب عدالت نے نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی،نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16ستمبر تک توسیع کردی ۔
یاد رہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ منگوانے کی درخواست دی تھی۔
Pakistan Image