ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے، خدا کاخوف کریں،چیف جسٹس پاکستان کے بے بنیاد مقدمہ بازی پر اہم ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے، خدا کاخوف کریں،ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 75سالہ بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین کے تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی ،ایک 75سال کا بوڑھا شخص اپنے 2بیٹوں کےبجائے زمین کسی اور کو کیوں دے گا،؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے، خدا کاخوف کریں،ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے،بے بنیاد مقدمہ بازی کے سبب عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،عدالت نے 75سالہ شخص کے 2بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *